اہم ترین

فلسطینیوں سے اظہار یکجہی کا جرم: آئی سی سی نے عثمان خواجہ فرد جرم لگادی

انٹر نینشل کرکٹ کونسل نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے جرم میں ضوابط کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کردی۔۔

پاکستانی کھلاڑیوں کے برعکس آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹر عثمان خواجہ نے کھل کر غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم پر آواز بلند کی۔

پاکستان سے میچ سے قبل عثمان خواجہ کے جوتوں پر غزہ کے بے گناہوں کے ھق میں نعرے درج تھے۔ آئی سی سی نے انہیں ایسا کرنے سے روکا تو بازو پر کالی پٹی باندھ کر میدان میں اترے۔۔

آئی سی سی نے عثمان خواجہ پر کپڑوں اور سازوسامان کے ضوابط کی شق ایف کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

قوانین کے مطابق ضابطہ اخلاف کی اس خلاف ورزی پر عثمان خواجہ کو فی الحال صرف تنبیہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم آئی سی سی کی جانب سے اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ عثمان خواجہ کو اس کی کیا سزا دی گئی۔

پاکستان