اہم ترین

تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ معطل

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا۔

گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف میں ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن کو خلاف ضابطہ قرار دیتے ہوئے پارٹی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔۔

فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے منگل کے دن پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ عدالت عالیہ نے فیصلے پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ سرمائی چھٹیوں کے بعد درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اس پر فیصلہ جاری کرے گا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہم نے بلے کا انتخابی نشان چھین لیا تھا۔ آج عدالت نے اس آرڈر کو معطل کر دیا ہے ۔ اگلی تاریخ تک ہم اس بلے کے نشان پر الیکشن لڑ سکتے ہیں ۔۔

پاکستان