اہم ترین

عثمان خواجہ نے جوتوں پر بیٹیوں کے نام لکھ دیئے

آئی سی سی کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں کی حمایت سے روکنے کے بعد پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ نے اپنے جوتوں پر اپنی دو بیٹیوں کے نام لکھ دیئے۔۔

غزہ پر اسرائیلی بربریت کے خلاف عثمان خواجہ نے بھر پور طریقے سے اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیلی کی جان قیمتی ہے تو فلسطینی کی جان کی بھی اتنی ہی حرمت ہے۔

اس موقف کی ترویج کے لیے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے پہلے عثمان خواجہ نے اپنے جوتوں پر اسی نوعیت کے نعرے لکھے تھے لیکن آئی سی سی نے انہیں اس سے روک دیا تھا۔۔

جس کے بعد انہوں نے بازو پر کالی پٹی باندھ کر میچ میں حصہ لیا تو اس پر بھی آئی سی سی نے ایکشن لیتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کردی تھی۔

اس کے بعد عثمان خواجہ نے اپنے بیٹ پر امن کی علامت فاختہ اور زیتون کی شاخ کی تصویر لگانی چاہی تو اس کی بھی اجازت نہ ملی ۔ انہوں نے ٹریننگ سیشن کے دوران جوتوں پر جو لوگو لگایا تھا، اس پر ’01:یو ڈی ایچ آر‘ کے الفاظ درج تھے، جو انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کے آرٹیکل ون کا حوالہ ہے۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں عثمان خواجہ میدان میں بیٹنگ کے لیے اترے تو ان کے جوتے ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے۔۔

اوپننگ بیٹر نے اپنے جوتوں پر عائشہ اور عائلہ لکھا تھا۔یہ دونوں نام ان کی بیٹیوں کے ہیں۔

پاکستان