اہم ترین

میلبرن ٹیسٹ؛ بارش اور کم اسکور کے باوجود آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط

میلبر ٹیسٹ کے پہلے دن بارش اور 318 رنز پر آؤٹ ہونے کے باوجود پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہوگئی ہے۔۔

میلبرن میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن بارش سے متاثر ہوا تھا۔۔ دوسرے دن آسٹریلیا نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 3 وکٹوں پر 187 رنز سے کیا لیکن ان کی باقی 7 کھلاڑی اسکور میں صرف 131 رنز کا ہی اضافہ کرسکے۔ پوری ٹیم 318 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ جب کہ پاکستان نے دن کے اختتام پر 6 وکتوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے ہیں۔

آسٹریلیا کو اب بھی پاکستان پر 124 رنز کی برتری حاصل ہے۔ تیسرے دن پاکستان کی اننگز محمد رضوان اور عامر جمال دوبارہ شروع کریں گے۔ وکٹ کیپر بیٹر نے 29 جب کہ عامر جمال نے 2 رنز بنائے ہیں

پاکستان کی بیٹنگ

318 رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا۔۔

پاکستان کو پہلا نقصان 34 رنز پر امام الحق کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ انہوں نے 10 رنز بنائے تھے۔

شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے پاکستان کے اسکور کو 124 رنز تک پہنچایا۔ اس دوران اوپنر عبداللّٰہ شفیق نے آسٹریلیا کے خلاف 90 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے ففٹی اسکور کی۔ عبداللّٰہ شفیق کو 62 رنز پر پیٹ کمنز نے آؤٹ کیا۔

پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے انہیں آسٹریلوی کپتان نے ایک رن پر بولڈ کیا جبکہ قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ شان مسعود کی شکل میں گری جب وہ 54 رنز پر نیتھن لیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز

دوسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا کا اسکور 3 وکٹوں پر 187 رنز تھا۔۔ آسٹریلیا کی باقی 7 وکٹیں کھیل کے آغاز سے ہی وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ اور پوری ٹیم 318 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

کینگروز میں سب سے نمایاں بیٹر مارنس لبوشین جنہوں نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ عثمان خواجہ 42 ، مچل مارش 41، ڈیوڈ وارنر نے 38، اسٹیو اسمتھ 26، ٹریوس ہیڈ 17 اور کپتان پیٹ کمنز 13 بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر عامر جمال سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر ثابت ہوئے۔ انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی نے دو دو وکٹیں جبکہ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان