پاکستان نے جدید ترین ایویونکس اور نیوی گیشن نظام سے لیس منفرد پٌرواز کے حامل میزائل فتح II کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے آج فتح II (Fatah-II) کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو جدید ترین ایویونکس، جدید ترین نیویگیشن سسٹم اور منفرد پرواز کی رفتار سے لیس ہے۔
فتح II (Fatah-II) میزائل سسٹم 400 کلومیٹر کی حد تک انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
میزائل کے پہلے تجربے کا مشاہدہ تینوں افراج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کامیاب میزائل تجربے پر فوجیوں اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی۔
سیاسی اور عسکری قیادت نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ہر قدم اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔۔