اہم ترین

چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی ایک اور انقلابی ڈیوائس لانے کیلیے تیار

اوپن اے آئی نے گزشتہ سال چیٹ جی پی ٹی لانچ کرکے مارکیٹ میں سنسنی پیدا کردی تھی۔ اس کے بعد سے بہت سے AI ٹولز لانچ کیے گئے ہیں۔ اب کمپنی ایک اور پروڈکٹ پر کام کر رہی ہے جسے نئے سال میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔

چند روز قبل ایپل سے متعلق خبر آئی کہ کمپنی کے ایک اور ایگزیکٹو نے نوکری چھوڑ دی ہے۔ ٹینگ ٹین ایپل میں آئی فون اور اسمارٹ واچ کی ڈیزائن ٹیم کا حصہ تھے۔

ٹینگ ٹین فروری میں ایپل کے ایک اور سابق ملازم جونی ایو (Jony Ive) کی ڈیزائننگ فرم لو فرام (LoveFrom) میں شامل ہورہے ہیں۔

جونی ایو (Jony Ive) نے ایپل میں 27 سال تک کام کیا اور کمپنی کے آلات کے لیے بہت سے ڈیزائن بنائے۔ 2019 میں جونی ایو نے ملازمت چھوڑ کر دیگر ٹیک کمپنیوں میں کام شروع کر دیا۔ جس کے بعد انہوں نے لو فرام (LoveFrom) کے نام سے ڈیزائننگ کمپنی بنائی۔

اس نئی فرم کو چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے ٹیک انڈسٹری میں انقلاب برپا کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی (OpenAI ) کے سی ای او سیم آلٹمین کی سرپرستی حاصل ہے۔

کچھ عرصہ قبل خبر آئی تھی کہ جونی ایو اور ان کی کمپنی ایک ایسی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈیوائس پر کام کر رہی ہے جو مستقبل میں ایک بڑا انقلاب لاسکتی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ LoveFrom ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس اسمارٹ فون پر کام کر رہا ہے جو آنے والے وقت میں موبائل کے تصور کو مکمل طور پر بدل دے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جونی ایو نے تقریباً 20 افراد کی ٹیم تیار کی ہے اور وہ آئندہ سال میں کسی بھی وقت اپنی ڈیوائس پیش کر سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے یہ اسمارٹ فون نہ ہو لیکن یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈیوائس ضرور ہوگی۔

اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے پہلے ہی مستقبل کے اسمارٹ فونز پر کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں لانچ کیے گئے HumaneAI پن میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ ڈیوائس موبائل سے مختلف ہے اور ایک خاص طریقے سے کام کرتی ہے۔

سیم آلٹمین نے حال ہی میں لانچ کیے گئے ہیومین اے آئی (HumaneAI) پن میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ ڈیوائس موبائل سے مختلف ہے اور مختلف طریقے سے کام کرتی ہے۔

پاکستان