وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں موجودہ ہفتے کے اختتام پر گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں بھی 0.37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ موجودہ سال کے دسمبر کے موجودہ ہفتے میں گذشتہ سال دسمبر کے موجودہ ہفتے کے مقابلے میں 43.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سرکاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران گندم، ٹماٹر، گڑ اور چاول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔
دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک نے مالی سال23-2022کی سالانہ رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق مالی سال2023معاشی مسائل کی وجہ سے چیلنجنگ رہا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 2023 کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 29 فیصد سے زائد رہی، قومی پیداوار اعشاریہ 2 فیصد کم ہوئی۔ حکومت کے بجٹ اہداف بڑے فرق سے پورے نہ ہوسکے۔