اہم ترین

انسٹاگرام کا نیا فیچر؛ فالوورز اب بڑھیں گے زیادہ تیزی سے

انسٹاگرام کا شمار صف اول کے ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں ہوتا ہے۔ اس ایپ کے دنیا بھر میں 2 ارب سے زیادہ فعال صارفین ہیں۔

صارفین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے چند ماہ کے دوران انسٹاگرام میں کئی نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ ج کہ کمپنی کے انجنیئر کئی ایسے فیچرز پر کام کررہے ہیں جو اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ کرے۔

انسٹاگرام میں اب ایک ایسا فیچر لانے کی تیاری کی جارہی ہے جس سے صارفین اپنا انسٹاگرام اسٹوری میں اپنا یا کسی اور کا پروفائل شیئر کر سکیں گے۔

فی الحال ایپ میں اسٹوریز شیئر کرنے کا آپشن موجود ہے لیکن یہ کیو آر کوڈ کی شکل میں آتا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نئے فیچر کے آنے سے صارفین اپنا پروفائل شیئر کر سکیں گے اور صارفین اس پر ٹیپ کر کے براہ راست آپ کے پروفائل تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس سے کانٹینٹ کری ایٹرز اور انفلوئنسرز براہ راست اپنے فالوورز میں اضافہ کریں گے۔

پاکستان