اہم ترین

بٹ کوائن کی قیمت 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ڈیجیٹل کرنسی میں سب سے مستند بٹ کوائن کی قدر میں ایک مرتبہ پھت اضافہ دیکجا جارہا ہے۔ نئے سال کے پہلے ہی دن بٹ کوائن کی قدر 21 ماہ کی بلند ےےرین سطح پر جاپہنچی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نئے سال کے ہپہلے کاروباری دن بٹ کوائنن کی قدر ایک وقت میں 45 ہزار 800 ڈالر سے بھی زیادہ دیکھی گئی۔ تاہم اس وقت بٹ کوائن 45 ہزار 300 ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔

بٹ کوائن کو دنیا کی سب سے مستند ڈیجیٹل کرنسی مانا جاتا جاتا ہے۔ نومبر 2021میں ایک بٹ کوائن کی قدر 65 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی ہوگئی تھی لیکن اس کے بعد اس کی قدر میں بڑی کمی آئی۔

2023 میں اس ڈیجیٹل کرنسی کی قدر میں 2022 کے مقابلے میں 156 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اس کی قدر 45 ہزار ڈالر کی سطح سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسی طرح ایک اور ڈیجیٹل کرنسی ایتھر کی قیمت منگل کو 1.45 فیصد اضافے کے ساتھ دو ہزار386 ڈالر کی سطح پر آگئیہ پے۔ 2022 کی مقابلے میں ا اس کی قدر بھی 91 فیصد بڑھ چکی ہے۔

پاکستان