اہم ترین

الیکشن جیتنے کے بعد سوئی میں گیس پائپ لائن بچھائیں گے، آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سوئی میں گیس پائپ لائن بچھائیں گے۔

ڈیرہ بگٹی میں جلسے سے تیلی فونک خطاب کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ میں اس دھرتی کے اور یہاں کے عوام مسائل سمجھتے ہیں، انتخابات جیتنے کے بعد حکومت بنائیں گے، چاہے اسپتال کا مسئلہ ہو یا کوئی اور تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔

سابق صدر مملکت نے کہا کہ پیپلز پارٹی یہاں کے عوام کے تمام مسائل کا حل نکالے گی، گیس کے کنوؤں پر عوام کو حصہ دلوائیں گے، یہاں گیس لائن بچھائی جائے گی۔یہاں کے عوام کو روزگار ملے گا۔

پاکستان