اہم ترین

دنیا کی 140 زبانوں میں گانے کا عالمی ریکارڈ 18 سالہ گلوکارہ کے نام

دبئی میں 18 سالہ گلوکارہ نے ایک تقریب میں 140 زبانوں میں گانے گا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سچیتھا ستیش نے 24 نومبر 2023 کو ’کنسرٹ فار کلائمیٹ‘ ایونٹ کے دوران 140 مختلف زبانوں میں مسلسل 9 گھنٹے گانے گائے۔

عالمی ریکارڈز مرتب کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ دبئی میں یہ کنسرٹ خطرناک موسمی تغیرات کو روکنے کے لئے دنیا کے 140 ملکوں کے سربراہان سے دبئی میں ہونے والی ماحولیاتی عالمی کانفرنس کوپ 28 میں شرکت کی تھی۔

ادارے کے مطابق میوزیکل کنسرٹ میں 140 نمبر کو علامتی طور پر ان 140 ممالک کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا تھا ۔

اس کنسرٹ میں 18 سالہ سچیتھا ستیش نے 9 گھنٹے تک 140 زبانوں مین مختلف گانے گائے۔جو کہ عالمی ریکارڈ بن گیا ہے۔

سچیتھا ستیش نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ 150 مختلف زبانوں میں گا سکتی ہیں۔ موسیقی کی کوئی سرحد نہیں‘ ۔ کئی زبانوں میں گا سکنے والی گلوکارہ کی حیثیت سے انہوں نے انہوں نےس وچا کہ وہ کس طرح قدرتی ماحول کے تحفظ سے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کرسکتی ہیں۔ اسی سوچ کے ساتھ وہ اس کنسرٹ کا حصہ بنی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل سب سے زبانوں میں گانے کا ریکارڈ سچیتھا ستیش ہی کے نام تھا۔ 2018 میں انہوں نے دبئی میں میں 102 زبانوں میں گانے گا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ 2021 میں انہوں نے ’میوزک بیانڈ بارڈر‘ کے عنوان سے ایک پروگرام میں 120 زبانوں میں گانے گا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ اب انہوں نے اپنے اس ریکارڈ کو مزید مستحکم کیا ہے۔

پاکستان