اہم ترین

ناسا کا انسان کو چاند پر لے جانے والا مشن تاخیر کا شکار

خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا (NASA) نے انسان کو چاند پر لے جانے والے مشن میں ایک سال کی تاخیر کا اعلان کردیا ہے۔

ناسا نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا، “خلابازوں کے ساتھ چاند پر اپنے آنے والے آرٹیمس مشن کو محفوظ طریقے سے انجام دینے کے لیے آرٹیمس II اب ستمبر 2025 اور آرٹیمیس III ستمبر 2026 اپنے مشن پر روانہ ہوگا کیونکہ عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ تایم آرٹیمس IV شیڈول کے مطابق 2028 کو ہی روانہ کیا جائے گا۔

ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن کا کہنا تھا کہ آرٹیمس I کے بعد سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے، ہم اس طرح سے چاند پر واپس جا رہے ہیں جو ہمارے کبھی نہیں ہوا، اور اس کے لئے خلابازوں کی حفاظت ناسا کی اولین ترجیح ہے کیونکہ ہم مستقبل کے آرٹیمس مشن کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان ابتدائی مشنوں کی کامیابی ہمارے نظام شمسی میں شامل دیگر سیاروں تک رسائی اور معلومات کے لیے ہماری تجارتی اور بین الاقوامی شراکت داری پر منحصر ہے۔

ماہرین کے مطابق ناسا میں “آرٹیمس” سے منسلک انجنیئرز خلائی جہاز میں جن فنی مسائل کو حل کرنے میں مشغول ہے ان میں بیٹری، جہاز ے اندر ہوا اور درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے والے قابل بھروسہ سرکٹس کی تیاری شامل ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں ناسا ہیڈ کوارٹر میں ایکسپلوریشن سسٹمز ڈیولپمنٹ مشن ڈائریکٹوریٹ کی ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر کیتھرین کوئرنر نے کہا، “ہم ہارڈ ویئر مسائل سے نمٹ رہے ہیں تاکہ مشن میں موجود عملے کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔ اس کے لئے ہم آرٹیمس II کے فلائٹ ٹیسٹ اور اس کے بعد آنے والی ہر پرواز کو مستقبل کے چاند کے مشن کے خطرے کو کم کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

ناسا کے آرٹیمس مشن کا پہلا پڑاؤ چاند ہے اس کے بعد اس کی اگلی منزل مریخ تک رسائی ہے۔ اس حوالے سے خلائی تحقیق کے مریخ پروگرام آفس کے منیجر امیت کھشتریا کا کہنا ہے کہ یہ مشن چاند پر خلابازوں کی موجودگی اور مریخ کے لئے مستقبل کے انسانی مشنوں کی تیاری کے لیے ایک طویل مدتی تحقیقی مہم ہے۔ اس کے لئے ہمیں اپنے بنیادی نظام کی تیاری اور خلائی جہاز کو اڑانے کے ساتھ اسے محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔

ناسا نے کہا ہے کہ حفاظتی انتظامات کو مکمل فول پروف بنانے کے لیے آرٹیمس مشن کو انسانی لینڈنگ سسٹم فراہم کرنے والے دو نجی اداروں اسپیس ایکس اور بلیو اوریجن کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ مستقبل میں بڑے کارگو پر مشتمل مشنز کی کامیابی کے لئے مقررہ وقت پر اپنے اہداف کو پورا کریں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی اسٹار شپ ہی آرٹیمیس III سے خلابازوں کو چاند کے جنوبی قطب کے قریب اتارے گی۔

پاکستان