اہم ترین

اب لیپ ٹاپ ہوں گے ڈبل ڈسپلے والے

کپیوٹرز اور لیپ ٹاپ بنانے والی کمپنی اسوس (Asus) دہری اسکرین والا لیپ ٹاپ مارکیت مین فروخت کے لئے پیش کردیا۔

لاس ویگاس میں ہونے والی الیکٹرانک اشیا کی عالمی نمائش کے دوران Asus نے ایک نیا لیپ ٹاپ لانچ کیا ہے جس کا نام ASUS Zenbook DUO ہے۔ اس لیپ ٹاپ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک نہیں بلکہ دو ڈسپلے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ دو سکرین والا لیپ ٹاپ ہے۔

ASUS Zenbook DUO کے پہلے ڈسپلے کی ریزولوشن 1920 x 1200 پکسلز اور ریفریش ریٹ 60 ہرٹز ہے۔ دوسرے ڈسپلے کی ریزولوشن 2880 x 1800 اور ریفریش ریٹ 120Hz ہے۔ دونوں ڈسپلے کی پیک برائٹنیس 500 نٹس ہے۔

ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم والے اس لیپ ٹاپ میں پروسیسر کے لیے Intel Core Ultra 9 185H چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے جو اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔لیپ ٹاپ میں 32GB LPDDR5X ریم جب کہ اسٹوریج کے لیے 2TB جگہ فراہم کی گئی ہے۔ کمپنی نے لیپ ٹاپ میں اے آئی سپورٹ بھی فراہم کی ہے جس سے لوڈنگ کا وقت کم ہو جاتا ہے۔

بیٹری لائف اور کنیکٹیویٹی میں یہ دو ڈسپلے والا لیپ ٹاپ لاجواب ہے۔ کمپنی نے لیپ ٹاپ میں 75 واٹس بیٹری رکھی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ لیپ ٹاپ کی دونوں اسکرینیں استعمال کرنے کے بعد بھی یہ کم از کم ساڑھے دس گھنٹے تک چل سکتا ہے۔

کنیکٹیویٹی کے لیے اس میں HDMI پورٹ، 3.5mm آڈیو جیک، USB A 3.2 اور 2 Thunderbolt ہے۔

اس لیپ ٹاپ میں فل سائز کی بورڈ دیا گیا ہے جسے ضرورت پڑنے پر الگ سے انسٹال اور ہٹایا جا سکتا ہے۔اس میں ٹچ پیڈ کی سہولت سے بھی لیس ہے۔ جب کہ ڈوئل اسکرین ڈیسک ٹاپ اور پریزنٹیشن جیسے موڈز بھی شامل ہیں۔

Asus نے اس نئے لیپ ٹاپ کی امریکا میں قیمت 1499 ڈالر، برطانیہ میں 1600 پاؤنڈ ،جب کہ یورپ میں 2099 یوروز رکھی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ پاکستانی کرنسی میں اس کی قیمت ساڑھے چار لاکھ سے 9 لاکھ کے درمیان ہوگی۔

پاکستان