اہم ترین

گوگل میں سیکڑوں اسامیاں ختم، ہزاروں افراد کو نکالنے کی تیاریاں

دنیا کے سب سے بڑے انٹر نیٹ سرچ انجن اور ٹیک ادارے گوگل نے ایک ہزار اسامیاں ختم کرکے ہزاروں افراد کو ملازمت سے نکالنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں

مالی امور سے متعلق خبروں کے حوالے سے موقر ترین امریکی ویب سائیٹ بزنس انسائیڈر نے گوگل کے چیف بزنس آفیسر فلپ شِنڈلر کے تحریر کردہ مراسلے کا متن ملا ہے۔ جس میں آئندہ چند روز میں سیکڑوں افراد کو نوکریوں سے نکالے جانے کے بارے میں کہا گیا ہے۔

فلپ شِنڈلر کے میمو کے مطابق یہ برطرفیاں ادارے کے اس کسٹمر سیلز یونٹ سے ہوں گی جو بڑی کمپنیوں اور کاروباری افراد سے اشتہار حاصل کرتا ہے۔ ان برطرفیوں کے بعد چھوٹے تاجروں اور کمپنیوں سے کاروباری معاملات طے کرنے والی گوگل کسٹمر سلوشنز ٹیم کو ادارے کے سیلز ڈیپارٹمنٹ میں کلیدی درجہ دیا جائے گا۔

گوگل کے ترجمان نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ ٹیک کمپنی “کاروباری ترجیحات” میں “ذمہ داری کے ساتھ سرمایہ کاری” کر رہا ہے ۔

اس سے قبل کمپنی انجینئرنگ اور ہارڈ ویئر کے شعبے میں سیکڑوں ملازمین کو برطرف کرنے کا بھی اعلان کرچکا ہے۔

گزشتہ برس بھی گوگل نے دنیا بھر سے 12 ہزار ملازمین کو فارغ کیا تھا۔

ملازمت کی برطرفی تقریباً ایک سال بعد ہوئی جب کمپنی نے جنوری 2023 میں اعلان کیا کہ وہ 12,000 کارکنوں کو فارغ کر رہی ہے۔

پاکستان