اہم ترین

مرد کا عورت کو 285سال پہلے تحفے میں دیا گیا لیموں 5 لاکھ روپے میں نیلام

برطانیہ میں 285 سال قبل ایک مرد کا عورت کو تحفے میں دیا گیا لیموں 5لاکھ روپے میں نیلام ہوا ہے۔۔

امریکی ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ انوکھا خشک لیموں کا پھل 19 ویں صدی کی الماری سے ملا تھا، جسے برطانیہ کے شہر شروپشائر (Shropshire) میں بریٹیلز نامی نیلام گھر کے پاس ایک خاندان کے چند افراد لائے تھے جنہیں یہ ان کے مرحوم چچا سے وراثت میں ملی تھی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ الماری 19ویں صدی میں کوئی شخص ہندوستان سے برطانیہ لایا ہوگا۔۔

نیلام گھر کے ایک ماہر فوٹو گرافر نے نیلامی کے غڑض سے اس کے اندرونی حصے کی تصاویر لینا شروع کیں تو ایک دراز کے پیچھے سے اسے ایک گول چیز ملی جو کہ ایک سوکھا ہوا لیموں تھا۔۔

نیلام گھر کی انتظامیہ کو اس قدیم لیموں کی عمر معلوم کرنے میں کوئی دقت نہیں ہوئی کیونکہ لیموں پر کچھ لکھا ہوا تھا جس سے اس کی عمر معلوم ہوتی تھی۔

لیموں پر لکھا ہے، “مسٹر پی لیو فرنچینی نے مس ​​ای بیکسٹر کو 4 نومبر 1739 کو بطور تحفہ دیا ۔”

نیلام گھر انتظامیہ نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ لیموں 40 سے 60 برطانوی پاؤنڈ نیلام ہوجائے گا ۔

لیموں کے قدردان نے اسے ایک ہزار 416 برطانوی پاؤنڈز میں خریدا جو کہ پاکستانی کرنسی میں 5 لاکھ روہے بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ الماری 32 پاؤنڈ میں نیلام ہوئی۔۔

پاکستان