اہم ترین

لوگوں کوپاکستان میں کمانے کے مواقع فراہم کریں گے: آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرنز کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کوپاکستان میں کمانے کے مواقع فراہم کریں گے۔

تلہ گنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی متوسط طبقے کی جماعت ہے، یہ پارٹی غریبوں کے دل کی آواز محسوس کرتی ہے۔ ہم نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ کیا۔غریب خواتین کیلئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔

سابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ان کا حکومت چلانے کا انداز ہی غلط ہے جن لوگوں نے آپ لوگوں کے ساتھ زیادتیاں کی ہیں ان زیادتیوں کوختم کریں گے، ماضی کے مقابلے میں آج غربت دگنی ہوگئی ہے، آج چارمرتبہ تنخواہیں بڑھائی جائیں تو بھی مہنگائی زیادہ ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے۔یہاں انفرا اسٹرکچر بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت بناکر آپ کو سوئی گیس، روڈ نیٹ ورک، پانی، انفرا اسٹرکچر دیں گے، عوام کو پاکستان میں ہی روزگار کے مواقع دیں گے۔

پاکستان