اہم ترین

کوئٹہ پہلے میچ میں پشاور پر بھاری پڑ گیا

پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے سفر کا ۤغاز پشاور زلمی کو ہرا کر کیا ہے۔۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے جواب میں پشاور صرف 190 رنز ہی بناسکی۔۔

کوئٹہ کی بیٹنگ:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے اور سعود شکیل نے اوپننگ کی۔۔ دونوں نے شاندار شراکت قائم کرکے پشاور کو ایک بڑا ہدف دینے کی بنیاد رکھی۔ جیسن روئے 75 اور سعود شکیل 74 رنز بنا کر نمایاں رہے لیکن بعد میں آنے والے بیٹرز رنز کی رفتار کو بڑھانے کے بجائے کم کرگئے۔ اس کے باوجود کوئٹہ نے 206 رنز بنائے۔

پشاور کی بیٹنگ

207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور کی جانب سے صائم ایوب اور بابر اعظم میدان میں اترے۔ بابر اعظم نے 68 رنز جب کہ صائم ایوب نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔

دونوں اوپننگ بیٹرز کے بعد کوئی بھی کھلاڑی بڑا اسکور نہ کرسکا۔۔ ٹام کوہلر کیڈمور نے 18، رومین پاول نے 17 اور ڈان موسلے 11 رنز بناسکے۔ آصف علی 2 جبکہ عامر جمال 7 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

شاندار بیٹنگ کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پاکستان