اہم ترین

پی ایس ایل 9 کی پہلی سنچری

لاہور قلندرز میں شامل جنوبی افریقا کے جارح مزاج بیٹر رسی وینڈر ڈوسن نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی پہلی سنچری جڑ دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران وینڈر ڈوسن نے 50 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔

جنوبی افریقی بیٹر کی اننگز میں 6 چھکے اور 7 چوکوں شامل تھے۔ ایونٹ میں ان کے علاوہ اب تک کسی بیٹر نے سنچری اسکور نہیں کی۔

پشاور زلمی کے خلاف وینڈر ڈوسن 105 رنز کی اننگز کھیل کر ناقابلِ شکست رہے۔ لیکن ان کی طوفانی اننگز بھی لاہور کو شکست سے بچا نہ پائی۔۔

مسلسل دو مرتبہ پی ایس ایل کی ٹرافی اپنے نام کرنے والی فرنچائز اتوار کے روز ایونٹ میں اپنا مسلسل پانچواں میچ ہار گئی ہے۔

دفاعی چیمہئین کے رواں برس ایونت کے فائنل فور میں شامل ہونے کے امکانات انتہائی معدوم ہوتے جارہے ہیں۔

پاکستان