اہم ترین

نئی حکومت سے پہلے ایک اور دھماکا: پیٹرول 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر مہنگا

نگراں وفاقی حکومت نے جاتے جاتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔

یکم مارچ سے 15 مارچ تک پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر بڑھا کر 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 14 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، اس کی نئی قیمت 170 روپے 30 پیسے مقرر کردی گئی۔

مٹی کا تیل ایک روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا، اسکی نئی قیمت 190روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔

نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا یہ ۤخری اعلان ہے۔ اتوار 3 مارچ کو شہباز شریف وزیر اعظم منتخب ہوجائیں گے۔۔

پاکستان