اہم ترین

سوزوکی کی سب سے چھوٹی گاڑی بھی 25 لاکھ روپے کی ہوگئی

ڈالر کی قیمت میں استحکام آرہا ہے ملکی معیشت بھی بہتر ہورہی ہے اور گاڑیوں کی فروخت میں بھی کوئی اضافہ نہیں ہوا ۔ اس کے باوجود سوزوکی نے اپنی ہیچ بیک (بغیر ڈگی) کی گاڑیوں کی قیمتیں ایک لاکھ 80 ہزار روپے تک بڑھادیں ۔۔

پاک سوزوکی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم مارچ سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔۔ جس کے بعد ملک میں متوسط طبقے کی پسندیدہ چھوٹی گاڑیوں کی قیمتیں مزید مہنگی کردی گئی ہیں۔۔

اعلان کے مطابق آلٹو وی ایکس کی قیمت 80 ہزار اضافے سے 23 لاکھ 31 ہزار روپے، وی ایکس آر کی قیمت 95 ہزار روپے اضافے سے 27 لاکھ 7 ہزار روپے اور آلٹو آٹو میٹک وی ایکس آر 95 ہزار روپے اضافے سے 28 لاکھ 94 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

آج (یکم مارچ 2024) سے آلٹو اے جی ایس 1 لاکھ 10 ہزار روپے اضافے سے 30 لاکھ 45 ہزار روپے کی ہوگئی۔ کلٹس وی ایکس آر 1 لاکھ 40 ہزار روپے اضافے سے 38 لاکھ 58 ہزار روپے اور کلٹس وی ایکس ایل 1 لاکھ 60 ہزار روپے اضافے سے 42 لاکھ 44 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔
اسی طرح سوئفٹ جی ایل کی قیمت 85 ہزار روپے اضافے سے 44 لاکھ 21 ہزار روپے اور سوئفٹ سی وی ٹی 65 ہزار روپے اضافے سے 47 لاکھ 19 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے۔۔

واضح رہے کہ اس قیمت میں ڈیلر کی اون منی (منافع) اور رجسٹریشن سمیت دیگر حکومتی ٹیکسز شامل نہیں ۔۔

پاکستان