اہم ترین

روینہ کا ناکام عشق: اکشے نہیں اجے دیوگن کے لیےخودکشی کی کوشش بھی کرڈالی تھی

بالی ووڈ میں ایسی بہت سی خوبصورت اداکائیں ہیں۔ جن کی محبت کی کہانی اور بریک اپ وقتاً فوقتاً سرخیوں میں رہی ہیں۔ ان میں سے ایک روینہ ٹنڈن بھی ہیں. انہوں نے تو اپنی محبت ناکام ہونے پر خودکشی بھی کرنے کی کوشش کرلی تھی۔

روینہ ٹنڈن اس وقت کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔ لیکن ایک وقت تھا جب حسینہ انڈسٹری کے ایک سپر اسٹار کی محبت میں اس قدر دیوانہ تھی کہ اس نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ وہ ہیرو اکشے کمار ہے تو نہیں۔ ہم بولی وڈ کے سنگھم اجے دیوگن کی بات کر رہے ہیں۔

اگر آپ نہیں سمجھتے ہیں تو آپ کو بتاتے چلیں کہ 90 کی دہائی میں ایک وقت تھا جب اجے کا نام روینہ ٹنڈن کے ساتھ جوڑا جاتا تھا۔ یہ اس وقت کی بات ہے۔ جب دونوں فلم ‘دل والے’ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

کہا جاتا ہے کہ اس دوران روینہ کو اجے دیوگن سے شدید محبت ہوگئی تھی اور دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا۔لیکن پھر کرشمہ کپور اجے کی زندگی میں داخل ہوئیں۔

فلم ‘جگر’ کی شوٹنگ کرے دوران اجے دیوگن اور کرشمہ کپور کے درمیان قربت کی خبریں آنے لگیں۔ روینہ کو جب اس بات کا علم ہوا تو ان کا دل بری طرح ٹوٹ گیا۔

بات یہیں تک نہیں رکی بلکہ کہا جاتا ہے کہ روینہ نے اس وقت اجے دیوگن کے لیے خودکشی کی کوشش بھی کی تھی۔

اس معاملے پر اجے نے کہا تھا کہ روینہ سستی شہرت اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے میرا نام اپنے ساتھ جوڑ رہی ہیں۔تاہم روینہ کی طرح اجے دیوگن کا بھی کرشمہ سے رشتہ کچھ عرصے کے لیے ٹوٹ گیا اور انہوں نے 24 فروری 1999 کو کاجول سے شادی کرلی۔

دوسری جانب کچھ برس بعد جبکہ روینہ ٹنڈن نے بھی انیل تھڈانی سے شادی کی۔ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

پاکستان