اہم ترین

پیٹرول کی قیمت برقرار، مٹی کا تیل اور ڈیزل سستا کردیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار جب کہ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

موجودہ وفاقی حکومت نے پہلی مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا ہے۔ نئی قیمتیں 31 مارچ تک نافذ العمل ہوں گی۔

وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 279 روپے 75 پیسے برقرار رہے گی۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کو برقرار اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت ایک روپیہ 77 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے، جس کے بعد اب ڈیزل 285 روپے 56 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 12پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پاکستان