اہم ترین

آئی فون 16 میں ہوگا اب گوگل کا اے آئی فیچر

دنیا بھر میں سب کو آج کل مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی ٹیکنالوجی کا بکار چڑھا ہوا ہے۔ AI کو ٹیکنالوجی کا مستقبل سمجھا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سام سنگ، گوگل، موٹرولا جیسی کئی کمپنیوں نے اپنے اسمارٹ فونز کو اے آئی فیچرز کے ساتھ لانچ کرنا شروع کردیا ہے تاہم ایپل اس معاملے میں اب بھی پیچھے ہے۔

ایپل کے AI فیچر کے بارے میں ایک رپورٹ یہ بھی سامنے آئی تھی کہ وہ آئی فون کے اگلے OS میں اپنی AI ٹیکنالوجی استعمال کرنے جا رہے ہیں جو کہ موجودہ تمام AI ٹیکنالوجیز سے کہیں زیادہ جدید ہوگی۔

ٹیک انڈسٹری کے ماہرین اور تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ایپل کو اے آئی کے میدان میں آنے میں دیر ہو رہی ہے لیکن ان کا آغاز انتہائی شاندار ہوگا۔

امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کے مطابق ایپل آئی فون میں جیمنی کا اے آئی انجن بنانے کے لیے گوگل کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ اے آئی انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دے گا۔ کیونکہ ایپل پہلے ہی اپنے AI ماڈل کی بنیاد پر آنے والے آپریٹنگ سسٹم iOS 18 میں بہت سے AI فیچرز لانے پر کام کر رہا ہے۔

خبر کے مطابق ایپل اپنے آئی فون میں اے آئی فیچرز کو شامل کرنے کے لیے جیمنی کو استعمال کرنا چاہتا ہے اور اس کے لیے گوگل سے بات چیت بھی جاری ہے۔ گوگل اور ایپل کے درمیان یہ شراکت داری ایک ہی پرامپٹ کی بنیاد پر تصاویر بنانے اور مضمون لکھنے جیسے کئی جنریٹو AI فیچرز لائے گی۔

پاکستان