اہم ترین

اب آپ واٹس ایپ پر آڈیو میسج سننے کے ساتھ پڑھ بھی پائیں گے

واٹس ایپ ہر روز کسی نہ کسی نئے فیچر پر کام کرتا رہتا ہے۔ اس بار بھی واٹس ایپ نے ایک انتہائی حیران کن فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے آپ بغیر کوئی وائس میسج چلائے بھی جان سکیں گے کہ دوسرے شخص نے آپ کو کیا پیغام بھیجا ہے۔

ویبیٹا انفو (WABetaInfo) کے مطابق واٹس ایپ کے اس فیچر کا نام ٹرانسکرائب فیچر ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے فون پر موصول ہونے والے یا ٹیکسٹ کی شکل میں اپنے فون سے کسی کو بھیجا جانے والا کوئی بھی وائس میسج دیکھ اور پڑھ سکیں گے۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر

اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے فون میں آڈیو مییسج ریکارڈ کریں گے اور ٹرانسکرائب فیچر اسی پیغام کو ٹیکسٹ نوٹ میں تبدیل کر دے گا۔

یہ فیچر ان لوگوں کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہو گا جو میٹنگ کے دوران یا کوئی اہم کام کرتے ہوئے وائس چیٹنگ کرتے ہیں۔ایسے حالات میں صارفین صوتی پیغامات بھیج اور وصول کر سکیں گے اور انہیں ٹیکسٹ کی شکل میں پڑھ سکیں گے۔

فی الحال یہ فیچر ٹیسٹنگ موڈ میں ہے اور اسے کچھ منتخب بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ عام صارفین کے لئے کب جاریکیا جائے گا اس حوالے سے حتمی بات نہیں بتائی گئی۔

پاکستان