اہم ترین

سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا میں کیا کچھ ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اگر آپ سام سنگ اسمارٹ فونز پسند کرتے ہیں، تو آپ کو سام سنگ گلیکسی ایس 25 کا بے صبری سے انتظار کرنا ہوگا۔ سام سنگ کا یہ نیا موبائل کب مارکیٹ میں آئے گا اس بارے میں تو معلومات نہیں لیکن اس موبائل میں کیا کچھ ہوگا اس بارے میں اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

سام سنگ نے اس سال جنوری کے مہینے میں کیلیفورنیا میں ایک تقریب میں Samsung Galaxy S24 سیریز کے تین اسمارٹ فونز لانچ کیے۔ اب کمپنی نے اس لائن اپ کی اگلی اسمارٹ فون سیریز یعنی Samsung Galaxy S25 کو لانچ کرنے کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔

سام سنگ گلیکسی ایس 25 پر بہت تیزی سے کام کر رہی ہے ۔ اگرچہ کمپنی نے ابھی تک اپنے آنے والے فون کے فیچرز کے بارے میں کوئی باضابطہ معلومات نہیں دی ہیں تاہم فون کی ممکنہ خصوصیات سوشل میڈیا پر کئی لیک ہونے والی رپورٹس کے ذریعے سامنے آئی ہیں۔

سام سنگ کا یہ فون گلیکسی اے آئی فیچرز کے ایڈوانس ورژن کے ساتھ آسکتا ہے، کیونکہ کمپنی نے اس سال کی سام سنگ ایس سیریز میں اے آئی فیچرز شامل کیے تھے۔ اس کے علاوہ کہا جا رہا ہے کہ سام سنگ اپنے آنے والے فون کے کیمرہ فیچرز میں بھی تبدیلیاں کر سکتا ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 25 میں 6.36 انچ اسکرین دی جا سکتی ہے، جب کہ اس سال لانچ کیے جانے والے گلیکسی ایس 24 کی اسکرین 6.2 انچ تھی۔ اس کے علاوہ کمپنی سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا میں 6.9 انچ کی بڑی اسکرین فراہم کر سکتی ہے جب کہ کمپنی نے اس سال لانچ کیے گئے گلیکسی ایس 24 الٹرا میں 6.8 انچ کی اسکرین دی تھی۔

ایک ٹپسٹر کے مطابق Samsung Galaxy S25 Ultra کے کیمرہ سیٹ اپ کو بھی اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر اس فون میں 50MP کا الٹرا وائیڈ اینگل لینس دیا جا سکتا ہے، جب کہ اس سال لانچ ہونے والے Galaxy S24 Ultra میں 12MP کا الٹرا وائیڈ اینگل لینس تھا۔

پاکستان