اہم ترین

ہر دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم نے پاکستان کے مخالفین کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، پاکستان، اس کے عوام اور ان کے مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پچھلی دو دہائیوں میں ثابت قدمی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔ پاکستان کے دشمنوں نے ایک بار پھر ریاست اور پاکستانی عوام کی ثابت قدمی اور حوصلے کو کم سمجھا ہے، ہر دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہریوں خصوصاً چینی باشندوں کو محفوظ بنانا یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں، ہم آخری دم تک دہشت گردی کا مقابلہ اپنی پوری طاقت سے کریں گے۔

پاکستان