اہم ترین

پہلا فولڈ ایبل آئی فون کب لانچ کیا جائے گا؟ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

ایپل کے فولڈ ایبل فون کے بارے میں گزشتہ کئی ماہ سے خبریں گرم ہیں۔ تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ آیا ایپل اپنے فولڈ ایبل آئی فون یا آئی پیڈ پر کام کر رہا ہے۔ کمپنی نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

ایپل کی فولڈ ایبل ڈیوائس کے بارے میں چند ہفتے قبل ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں کہا جا رہا تھا کہ ایپل اپنی پہلی فولڈ ایبل ڈیوائس 2026 میں لانچ کر سکتی ہے لیکن اب شاید ایپل نے اپنا پلان تبدیل کر لیا ہے۔ اب ایپل اپنی پہلی فولڈ ایبل ڈیوائس 2027 میں لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

ٹیکنالوجی سے متعلق ویب سائیٹ 9To5Mac کے مطابق ایپل کی پہلی فولڈ ایبل ڈیوائس 2027 میں لانچ کی جاسکتی ہے۔ ایپل نے وژن پرو (Vision Pro) ہیڈسیٹ پر کام کرنے والے کچھ انجینئرز کو فولڈ ایبل آئی فون یا آئی پیڈ بنانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کے ڈسپلے سپلائرز سام سنگ اور ایل جی نے ایپل کے آئندہ فولڈ ایبل ڈیوائس پروجیکٹ کے لیے کیوپرٹینو پر مبنی ٹیکنالوجی کمپنی کو اسکرین کے نمونے بھیجنا شروع کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسکرین کے ان نمونوں کا سائز 7 انچ سے 8 انچ تک ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایپل بک اسٹائل فولڈ ایبل اسمارٹ فون بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ جب اس ڈیوائس کو کھولا جاتا ہے تو اس کے ڈسپلے کا سائز آئی پیڈ منی کے برابر ہوجاتا ہے۔

کمپنی مبینہ طور پر فولڈ ایبل آئی فون کے لیے کم از کم دو پروٹوٹائپ ماڈلز تیار کر رہی ہے، جس میں ایک کلیم شیل ڈیزائن کے ساتھ جو سام سنگ گلیکسی زیڈ فلپ ماڈل کی طرح افقی طور پر فولڈ ہوتا ہے۔ تاہم، ویب سائیٹ کے مطاابق ایپل نظر آنے والی سلوٹوں کے خدشات کی وجہ سے فلپ طرز کے فولڈ ایبل فون کے ڈیزائن پر کام نہیں رکھے گا۔

پاکستان