اہم ترین

آسٹریلیا کے شاپنگ مال میں چاقو حملے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک شاپنگ مال میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آور کو بھی مار دیا۔۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سڈنی کے ویسٹ فیلڈ بونڈی جنکشن مال کمپلیکس میں ایک چاقو بردار شخص نے ایسے وقت حملہ کیا جب شاپنگ مال خریداروں سے بھرا ہوا تھا۔

شاپنگ مال کے سکیورٹی کیمرے کی وائرل فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ آسٹریلوی رگبی لیگ کی جرسی پہنے ایک شخص بڑا سا چاقو پکڑ کر دوڑ رہا ہے اور فرش پر کئی افراد زخمی حالت میں پڑے ہیں۔

نیو ساؤتھ ویلز ایمبولینس کے ترجمان نے خبر ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ شہر کے مختلف اسپتالوں میں 8 زخمی بھیجے گئے ہیں ۔ جن میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل ہے ۔ تمام زخمیوں کی ھالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر اینتھنی کوک کا کہنا تھا کہ حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔ فوری طور پر حملہ آور کا مقصد واضح نہیں ہوسکا لیکن اس عمل میں ’دہشت گردی‘ کے شبے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان