حکومت نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو جواز بنا کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 4 روپے 53 پیسے بڑھا کر 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
آج سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کے دام 8 روپے 14پیسے فی لیٹر بڑھ کر 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوں گے۔
مٹی کا تیل 6 روپے 69 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد اس کی نئی قیمت 193روپے 8 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے،
30 اپریل تک کے لئے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے 54 پیسے اضافے سے 174روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔