اہم ترین

سی پیک کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے، صدر مملکت کا پارلیمنٹ سے خطاب

صدر مملکت آصف زرداری نے ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہمارے ملک کو دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، امید ہے اراکین پارلیمنٹ اختیارات کا دانشمندی سے استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر کا کردار متفقہ اور مضبوط وفاق کے اتحاد کی علامت ہے، بطور صدر انہوں نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دینے کا فیصلہ کیا ۔ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، عوام پر سرمایہ کاری اور ان کی ضروریات پر توجہ دینا ہوگی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے تقسیم کی سیاست کو چھوڑنا ہو گا۔ ایسا سیاسی ماحول بنانا ہو گا جس میں سب کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے ۔ تمام لوگوں اور صوبوں کے ساتھ قانون کے مطابق یکساں سلوک ہونا چاہیے۔ ملک کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہمارے ایجنڈے میں شامل ہونا چاہیے، سیاسی قیادت اپنی ترجیحات کو ہائی لائٹ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عوام کے لیے صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا ہو گا، ہم فوڈ سکیورٹی کی طرف جا رہے ہیں، ہماری پاس خوراک کی کمی ہے، موسمیاتی اثرات کے باعث ہماری آمدنی کم ہو رہی ہے۔

ان نے مزید کہا کہ وہ سیاسی بیک گراونڈ رکھتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے میں حصہ ڈالا۔چین نے دفاع اور دیگر معاملات میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے اس لیے وہ سی پیک کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے

پاکستان