اہم ترین

سوتے میں پیٹ درد سے بچنا ہے تو 5 سبزیاں رات کو کھانا چھوڑ دیں

طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ رات کا کھانا ہماری صحت پر بہت اثر انداز ہوتا ہے۔ اگر کھانا درست نہ ہو تو سوتے ہوئے کئی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے نیند بھی خراب ہو سکتی ہے۔ اس لیے رات کے کھانے میں کچھ چیزوں کا استعمال نہ کیا جائے تو بہتر ہے۔

رات کا کھانا ہماری نیند پر براہ راست اثر انداز ہوا ہے۔ اگر کھانا درست نہ ہو تو آپ کو گیس اور پیٹ درد سمیت کئی طبی مسائل ہو سکتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ناصرف آپ کی نیند خراب ہو سکتی ہے طبیعت میں بھی بوجھل پن ہوسکتا ہے۔ اس لئے بہتر ہے کہ رات کے کھانے میں چند سبزیوں سے اجتناب ہی برتا جائے۔

بند گوبھی

ماہرین کے مطابق بند گوبھی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے لیکن کوشش کی جانی چایئے کہ اسے رات کو نہ کھایا جائے۔ فائبر اور ریفینوز زیادہ ہونے کی وجہ سے اس سے آپ کو تیزابیت اور گیس ہوسکتی ہے ۔

آلو اور شکر قندی

آلو اور شکرقندی فائبر، نشاستہ اور دیگر غذائی اجزاء کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ کچھ لوگوں کے لئے رات کو اسے ہضم کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ کیونکہ اس میں موجود نشاستہ پیٹ کے کئی مسائل پیدا کرسکتا ہے۔

مٹر

آلو کی طرح مٹر بھی ایسی سبزی ہے جو ہر ڈش مین استعمال ہوتی ہے ۔ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور مٹر میں فائبر اور فرکٹوز زیادہ ہوتے ہیں۔ اسے رات کو کھانے سے آپ کو پیٹ بہت بھاری محسوس ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ مٹر میں شوگر اور الکحل بھی پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہاضمے میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

لہسن

لہسن صحت کے لیے ایک سپر فوڈ ہے، جو کئی غذائی خصوصیات سے مالا مال ہے۔ لیکن اسے رات کے وقت کھانے سے گریز کرنا چاہیے، اس کی تیزابی خصوصیات آپ کی نیند کو برباد کرسکتی ہے۔

پیاز

پیاز میں فرکٹان نامی کاربوہائیڈریٹ کی ایک قسم پائی جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے گیس کا مسئلہ ہو سکتا ہے اور پیٹ بھی پھول سکتا ہے۔ اس میں بہت زیادہ فائبر پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔

پاکستان