اہم ترین

کیمرہ، بیٹری یا پروسیسر… اسمارٹ فون کا اہم حصہ کون سا ؟

اسمارٹ فون ہماری زندگی کا اہم ترین جز بن چکا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اسمارٹ فون میں سب سے اہم پرزہ کون سا ہے؟ اکثر لوگ یہ سوچتے ہیں کہ کسی بھی اسمارٹ فون کا کیمرہ یا بیٹری سب سے اہم جز ہوگا لیکن ایسا نہیں ہے۔

آپ جو اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں وہ ایک اسمارٹ ڈیوائس ہے۔ مختلف خصوصیات یا فعالیت فراہم کرنے کے لیے فون میں بہت سے اجزاء ہوتے ہیں۔ یہ سب مل کر آپ کا اسمارٹ فون بنتا ہے۔ اگرچہ فون میں بہت سے اہم حصے شامل ہیں، لیکن جب ہم سب سے اہم جز کی بات کرتے ہیں تو وہ صرف ایک ہے۔ یہ جزو کیمرہ یا بیٹری نہیں بلکہ فون کا پروسیسر ایس او سی ہے۔

ایس او سی کا مطلب ہے سسٹم آن چپ، اگر فون میں پروسیسر درست نہیں ہے تو دوسری چیزوں کے درست ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ڈسپلے اسمارٹ فون کا وہ حصہ ہے جس کے ذریعے ہم بات چیت کرتے ہیں اور 24 گھنٹے دیکھتے رہتے ہیں۔ اس لیے ڈسپلے کا ہونا بہت ضروری ہے۔ کوئی بھی ڈسپلے مکمل طور پر پروسیسر کی طاقت پر منحصر ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ صرف ایک پروسیسر اس ڈسپلے کو چلاتا ہے۔ اس کے علاوہ ریم، بیٹری، کیمرہ بھی پروسیسر پر منحصر ہے۔

ریم (رینڈم ایکسیس میموری) کیا ہے؟

ریم کمپیوٹر اور فون دونوں میں استعمال ہوتی ہے۔ اس کا کام بیک وقت زیادہ سے زیادہ ایپس کو چلانا ہے۔ RAM ایک عارضی میموری ہے، جس میں آپ کا ڈیٹا صرف کچھ وقت کے لیے محفوظ ہوتا ہے (جب تک کہ آپ کمپیوٹر یا فون کو بند نہ کر دیں)۔ اگر آپ کے پاس زیادہ ریم ہے تو آپ بیک وقت زیادہ سے زیادہ ایپس چلا سکتے ہیں۔

پروسیسر کی بات کریں تو آپ پروسیسر کو گاڑی کا انجن سمجھ سکتے ہیں، یہ جتنا زیادہ طاقتور اور جدید ٹیکنالوجی سے بنایا گیا ہے، گاڑی اتنی ہی تیز اور بغیر کسی پریشانی کے چلے گی۔ پروسیسر وہ جزو ہے جو آپ کے فون یا کمپیوٹر کو رفتار دیتا ہے۔

نیا فون خریدنے سے پہلے پروسیسر کو چیک کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر پروسیسر ٹھیک ہو گا تو دوسری چیزیں خود بخود ٹھیک ہو جائیں گی، کیونکہ ایک اچھا فون ہمیشہ اچھے ہارڈ ویئر کو ملا کر بنایا جاتا ہے، جیسا کہ آپ کو 2 گیگا ہرٹز پروسیسر ملے گا جس کی انٹرنل سٹوریج 16 جی بی یا اس سے زیادہ ہو، ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی ہارڈ ویئر ہاتھ میں آیا، اسے لگایا اور آپ کو دے دیا.

آپ کو مختلف پروسیسر دیکھنے کو ملیں گے، جن میں سے اب تک سب سے بہترین اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والا پروسیسر قوال کوم اسنیپ ڈریگن Qualcomm Snapdragon ہے۔

پاکستان