اہم ترین

سعودی عرب میں آئس بیچنے اور اس کی تشہیر کے الزام میں 3 پاکستانی گرفتار

سعودی حکام نے جدہ سے 3 پاکستانیوں کو آئس کی فروخت اور اس کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کرکے ان کے قبضے منشیات برآمد کرلی ہے۔

العربیہ نے سعودی عرب کے محکمہ انسداد منشیات کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جدہ گورنریٹ سے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 998 گرام میتھم فیٹامائن (آئس) برآمد کی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار پاکستانی کو قانونی کارروائی کے بعد استغاثہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

الشرقیہ صوبے میں بھی دو پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ دونوں افراد کو پاکستانی ہم وطنوں میں آئس کی فراہمی کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آئس کی لت بڑھتی جارہی ہے۔ اسے دنیا بھر میں غریبوں کی کوکین کہا جاتا ہے لیکن یہ اس سے بھی طاقتور ہے۔ اسے استعمال کرنے والا شخص قابو میں نہیں رہتا۔ نشے کی ھالت میں اسے معلوم بھی نہیں ہوتا کہ وہ کیا کررہا ہے۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث زیادہ تر افراد اسی کے نشے میں کارروائی کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ اور اس کی خرید و فروخت کی سزا موت ہے۔

پاکستان