اہم ترین

عامر خان کا سرفروش 2 میں کام کرنے کا اعلان لیکن ۔۔۔۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے ماضٰ میں اپنی کامیاب فلم سرفروش کے سیکوئل میں کام کا اعلان کردیا لیکن ساتھ ہی صحیح کہانی کی شرط بھی لگادی۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے کیرئیر میں اب تک کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں۔ ان کی فلم ‘سرفروش’ بہت کامیاب ہوئی تھی۔ اس فلم میں عامر خان نے اے سی پی اجے سنگھ راٹھور کا کردار ادا کیا تھا۔

حال ہی میں ان کی فلم ’سرفروش‘ کو 25 سال مکمل ہوئے۔ اس موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فلم کے ہدایت کار جان میتھیو متھن کے ساتھ فلم کی اسٹار کاسٹ عامر خان، سونالی بیندرے اور نصیر الدین شاہ بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران عامر خان نے جان میتھیو میتھن سے سرفروز کا سیکوئل بنانے کی درخواست کی۔ عامر خان نے کہا کہ میں کئی سال سے جان کو سرفروش کا سیکوئل بنانے کے لیے زور دے رہا ہوں۔ دراصل فلم کے آخری سین میں ہم نے تھوڑا سا احساس بھی دیا تھا کہ ‘سرفروش 2’ آنے والی ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار نے مزید کہا کہ صحیح اسکرپٹ اور درست کہانی کے ساتھ آنے پر یقینی طور پر ہم سنجیدگی سے کام کریں گے۔مجھے بھی لگتا ہے کہ سرفروش 2 بننی چاہیے۔

پاکستان