اہم ترین

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب آپ اے آئی سے بنایا اسٹیکر بھی بھیج سکیں گے

واٹس ایپ جلد ہی ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ایپ میں اسٹیکرز بنا سکیں گے۔ ۔

واٹس ایپ دنیا کی سب سے مقبول میسیجنگ اور کالنگ ایپ ہے۔ اپنی مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لئے ایپ مالکان نت نئی جدت لاتے رہتے ہیں۔

جلد ہی واٹس ایپ پر اسٹیکرز استعمال کیے جا سکیں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ صارفین یہ اسٹیکرز خود بھی بنا سکتے ہیں۔ کمپنی نے اس فیچر کو صارفین کے لیے اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ صارفین اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) ٹیکنالوجی کے ساتھ ایپ میں اسٹیکرز بنا سکیں گے۔

واٹس ایپ سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائیٹ ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق گوگل پلے اسٹور پر دستیاب اینڈرائیڈ 2.24.10.23 بیٹا اپ ڈیٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ صارفین کے لیے ایسے اسٹیکرز کی تخلیق کا شارٹ کٹ متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس کے ذریعے صارفین بہت آسانی سے اسٹیکرز بنا سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں ویبیتا انفو نے ایکس پر ٹویٹ میں بتایا ہے کہ فی الحال اس کی آزمائش جاری ہے۔ یہ بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ لیکن جلد ہی اسٹیکرز بنانا بہت آسان ہو جائے گا۔

واٹس ایپ نے ابھی تک اس نئے فیچر کی آمد کے بارے میں کوئی باضابطہ معلومات نہیں دی ہیں۔ لیکن قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ نیا فیچر صارفین کے لیے جون تک دستیاب ہوجائے گا۔

پاکستان