اہم ترین

ٹیگنگ ڈیوائس سے جاسوسی روکنے کے لئے گوگل اور اینڈرائیڈ کا اعلان

اسمارٹ فون صارفین چاہے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے ہوں یا آئی فون۔۔ گوگل اور ایپل اب ان کی جاسوسی کے لئے لگائے آلات کے بارے میں بتائے گی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل اور گوگل اب صارفین کو جاسوسی کیلئے لگائی گئی وائرلیس ٹریکنگ ڈیوائسز کے بارے میں آگاہ کرے گا۔اس کا مقصد ان آلات کے غلط استعمال سے متعلق خدشات کو دور کرنا ہے۔ جنہیں گمشدہ اور چوری کی گئی اشیا کی تلاش کے لئے بنایا گیا تھا۔

ایپل نے ٹائل اور سام سنگ گلیکسی اسمارٹ ٹیگ کا مقابلہ کرنے کے لیے 2021 میں ایئر ٹیگ جاری لانچ کیا تھا۔ یہ بہت چھوٹی ہوتی ہیں جو ان چیزوں کو ڈیوائسز ڈیجیٹل نقشے پر اپنی لوکیشن بتاتی ہیں، جن پر یہ چسپاں کی جاتی ہیں۔ اس سے صارفین کو چابیاں اور دیگر اشیاء ڈھونڈنے میں مدد ملتی ہیں۔

تاہم جرائم پیشہ افراد اور جاسوسوں کی جانب سے ان ٹریکروں کو اپنے شکار کوٹ کی جیبوں اور تھیلوں میں ڈالنے یا گاڑیوں سے منسلک کرنے کے واقعات سامنے آنے کے بعد حفاظتی خدشات کو جنم دیا ہے۔

جاسوسی اور ہراساں کئے جانے سے متعلق قانونی جاوہ جوئیوں کے بعد اب گوگل اور ایپل نے اپنی آپریٹنگ سسٹم میں اپ ڈیٹ لانے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل اور ایپل کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی نامعلوم بلوٹوتھ ٹریکنگ ڈیوائس آپ کے ساتھ حرکت کرتی ہوئی پائی جاتی ہے تو صارفین کو الرٹ کیا جائے گا۔ ایپل کے صارفین ٹریکر کو تلاش کرنے اور اسے غیر فعال کرنے کے لیے ہدایات تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کے لیے آواز کے ذریعے رہنمائی بھی فراہم کریں گے۔

ایپل نے کہا کہ ابتدائی طور پر چیپولو ، ایفی، موٹرولو اور پیبلیبی کے تیار کردہ ٹریکنگ ٹیگز ان کے  الرٹ سسٹم کے ساتھ ہم آہنگ ہوں گے۔

کمہنی نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ انجینئرنگ ٹاسک فورس کا ورکنگ گروپ اس ٹیکنالوجی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی رضا مندی سے ایک ضابطے کی تیاری پر  کام کر رہا ہے۔

پاکستان