اہم ترین

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں ایک اوور میں چار چھکے مارنے والے تیسرے پاکستانی

آئر لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں بابر اعظم ایک اورر میں چار چھکے لگاکر ایسا کرنے والے تیسرے پاکستانی بیٹر بن گئے۔

ڈبلن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 139 رنز بنائے وہیں سست رفتار بیٹنگ کے حوالے سے ناقدین کو بھرپور جواب بھی دیا۔

بابر اعظم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تیز رفتار بیٹنگ کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے 178 کے اسٹرائیک رریٹ سے 42 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ جس میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے بین وائٹ کو ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگائے ۔ جس کے ساتھ ہی وہ ایسا کرنے والے تیسرے پاکستانی بن گئے۔

بابر اعظم سے پہلے آصف علی اور خوشدل شاہ ٹی ٹوئنٹی انٹر نینشل میں ایک اوور میں چار چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

پاکستان