اہم ترین

پاکستان کا گائیڈڈ راکٹ فتح 2 کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے گائیڈڈ راکٹ فتح ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح II گائیڈڈ راکٹ سسٹم 400 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ اس تجرنے کا مقصد راکٹ لانچنگ کی مشقوں اور طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا۔ فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ پاک فوج کے سربراہ سمیت تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔

جدید ترین نیوی گیشن سسٹم اور منفرد رفتار کا حامل فتح II کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو مات دیتے ہوئے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فتح -II کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ اہداف کو درست طریقے سے روکا جا سکے۔ راکٹ سسٹم پاکستانی فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا۔

پاکستان