پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پکڑ کر زبردستی مداخلت کروا رہی ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حزبِ اختلاف بات حقیقی آزادی کی کرتی ہے لیکن پاؤں اسٹیبلشمنٹ کے پکڑتی ہے۔ اپوزیشن جانتی ہے کہ کس کے پاؤں پکڑنے ہیں اس لیے سیاستدانوں کی بات نہیں کرتی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا اپوزیشن دکھاتی کچھ اور ہے کرتی کچھ اور ہے۔یہ مفافقت کی سیاست ہے۔ جمہوریت میں احتجاج کا حق ہے لیکن دہشت گردی کا نہیں، نو مئی کے واقعات پر معافی نہیں مانگیں گے تو ان کا رونا دھونا جاری رہے گا۔ اگر وہ مذمت اور توبہ کے لیے تیار نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اسے قبول کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل پر بات کرے، آنے والے بجٹ میں حکومت اور اپوزیشن مل کر کام کریں۔ تاریخی معاشی بحران میں ہمیں بجٹ میں مثبت طریقے سے کام کرنا ہو گا۔