اہم ترین

پیٹرول 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے سستا کردیا گیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی ہے۔

حکومتی نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16مئی سے 31 مئی تک ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 88 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے 54 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 9روپے 86 پیسے کمی کی گئی ہے۔

31 مئی تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی سرکاری قیمت 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر، پیٹرول 273 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگی

30 اپریل کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے ہوگئی تھی۔

اس طرح رواں ماہ حکومت نے پیٹرول کی مد میں مجموعی طور پر 20 روپے اور ڈیزل پر 15 روپے فی لیٹر سے زائد کی کمی کی ہے۔

پاکستان