اہم ترین

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، جان خطرے میں

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس کے بعد ایرانی صدر اور ہیلی کاپٹر مین سوار دیگر افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ایرانی اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر اتوار کی صبح صوبہ مشرقی آذربائیجان کے دورے پر گئے تھے جہاں انھوں نے آذربائیجان اور ایران کی سرحد پر آذربائیجان کے صدر کے ساتھ مل کر ڈیم کا افتتاح کیا تھا

ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ تبریز جاتے ہوئے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے علاقے جلفا میں پیش آیا ہے تاہم موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایرانی وزیرِ داخلہ احمد واحدی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کر رہی ہیں لیکن حادثے کی جگہ تک پہنچنے میں وقت لگے گا‘کیونکہ علاقے میں موسم بہت خراب ہے۔

خبر ایجنسی روئٹرز سے بات کرتے ہوئے ایک اعلیٰ ایرانی اہلکار نے کہا کہ جائے حادثہ سے آنے والی معلومات بہت تشویشناک ہے۔حادثے کے بعد صدر رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی جان خطرے میں ہے۔

پاکستان