اہم ترین

بچی کی ولدیت: عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیریان وائٹ کی ولدیت سے متعلق عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس سمن رفعت پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے

ٹیریان وائٹ کیس کیا ہے؟

عمران خان پر الزام ہے کہ ان کے اینا لوئیسا (سیتا) وائٹ نامی غیر ملکی کاتون سے تعلقات تھے۔ جس سے ایک بیٹی ٹیریان پیدا ہوئیں۔

اینا لوئسیا وائٹ نے اپنی موت سے قبل وصیت میں جمائما خان کو ٹیریان جیڈ خان وائٹ کا سرپرست نامزد کیا تھا۔ لیکن جمائما نے انکار کردیا۔ عدالت مین جمع کرائے گئے اپنے بیان انہوںں نے کہا تھا کہ ٹیریان جیڈ کو ان کی خالہ کی تحویل میں دیا جائے۔

عمران خان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے اپنی بیتی کو چھپایا ۔۔ اس حوالے سے امریکی عدالت کا فیصلہ بھی موجود ہے۔ اس ساری صورت ھال میں عمران خان سادق و امین نہیں رہے۔ انہیں آئین کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

گزشتہ برس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جستس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جستس ارباب طاہر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے دو ایک سے اس درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیا تھا اور اس کے بعد اس فیصلے کو ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع کیا تھا۔

بعد ازاں اس فیصلے کو رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ہتا دیا گیا تھا ۔ رجسٹرار آفس نے یوجیہ دی تھی کہ فیصلے پر چیف جسٹس کے دستخط نہیں۔

آج کی سماعت

منگل کے روز سماعت کے دوران جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ جب بینچ کے دو ممبرز نے کہا کہ درخواست قابل سماعت ہی نہیں خارج کی جائے تو ایک ممبر کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے کیا فرق پڑے گا؟ فیصلہ وہی رہے گا جو ان دو ججوں کی رائے تھی ۔

عدالت نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی ، اس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں دیا جائے گا۔

پاکستان