اہم ترین

آئی فون، میک، آئی پیڈ اور ایپل اسمارٹ واچ صارفین کے لئے وارننگ

ٹیک کمپنی ایپل نے اسمارٹ فون ، گھڑیاں، ٹیبلیٹس اور میک بک استعمال کرنے والے لاکھوں صارفین کو وارننگ جاری کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایپل نے اپنے سیکیورٹی الرٹ میں اپنی تمام مصنوعات استعمال کرنے والے صارفین کو ممکنہ حملوں کے بارے میں ہوشیار رہنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے سافٹ ویئر ورژن کو اپ ڈیٹ کریں۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی او ایس 16.7.8 اور 17.5 سے پہلےکے موبائل فون اور آئی پیڈ، ایپل ورژن 12.7.5 ، می او اس وینچورا ورژن 13.6.7 اور ایپل میک او ایس سونوما ورژن 14.5 سے پہلے کہ میک بک، گھڑیوں میں 10.5 اور سفاری 17.5 جب کہ 17.5 سے پہلے کے ایپل ٹی وی فوری طور پر اپ ڈیٹ کئے جائیں ۔

سیکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیت نہ ہونے کی صورت میں ہیکرز صارف کی ذاتی معلومات اور کسی بھی چیز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

بتائی گئی فہرست میں دیئے گئے ورژن اس وقت ایپل کی لاکھوں ڈیواسز میں استعمال ہو رہے ہیں ۔ آئی او ایس 17.5 تازہ ترین ورژن ہے، اس کا مطلب ہے کہ جن صارفین نے حال ہی میں اپنے فون کو اپ ڈیٹ کیا ہے انہیں بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان