اہم ترین

نیو پی ایکس: فضائی آلودگی کا دشمن پودا

ہم تیزی سے کرہ ارض کو آلودہ کر رہے ہیں۔ اس کے اثرات موسمیاتی تغیر کی صوت میں ہم پر براہ راست پڑ رہے ہیں۔ ایسے میں جہا درختوں کیا ہمیت اجاگر کی جارہی ہے وہیں سائنسدانوں نے ایسا پودا بھی تیار کیا ہے جو آلودگی کا شکار کرتا ہے۔

نیو پی ایکس (Neo Px ) دکھنے میں تو ایک عام ساے پودا ہے لیکن درحقیقت یہ بائیو انجینیئرڈ پودا ہے جو اپنے اطراف کی ہوا کو غیر معمولی رفتار سے صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پانچ سال پہلے ایک کاروباری شخص کی ملاقات جانداروں کو “فعالیت کے ساتھ” تخلیق کرنے کا خواب دیکھنے والے جینوم ایڈیٹنگ کے محقق پیٹرک ٹوربی سے ہوئی۔ یہیں سے آلودگی کے دشمن پودوں کی تیاری کا عمل شروع ہوا۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں قائم واقع گرین ہاؤس میں اسٹارٹ اپ نیو پلانٹس کے شریک بانی لیونل مورا کا کہنا ہے کہ 5 سال پہلے ہمارے اطراف بہت سے پودے تھے ۔ ہم نے سوچا کہ ہم پودوں میں ہوا کو صاف کرنے کی خاصیت شامل کرسکتے ہیں۔ نیو پی ایکس کا ایک پودا 30 گھریلو پودوں کے برابر آکیسجن پیدا کرتا اور آلودگی ختم کرتا ہے۔ ۔

لیونل مورا نے کہا کہ گھر کی فضا میں آلودگی کو ناصرف ختم کرے گا بلکہ اسے ری سائیکل بھی کرے گا۔امریکی شہری جنگل کی آگ سے متعلق مسائل کے پیش نظر صاف ہوا کے لیے سب سے زیادہ اقدامات کررہے ہیں۔ اس مقبولیت اس قدر زیادہ ہے کہ پودوں کی طلب پوری نہیں ہوپارہی۔

پاکستان