پاکستان

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ، 7افراد زخمی

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ، 7افراد زخمی Read More »

لاہورہائی کورٹ کا مستعفیٰ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے  حوالے سے اہم فیصلہ

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 72 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ ریاض فتیانہ اوردیگر  اراکین نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ ان کے استعفے منظور نہ کیے جائیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر کارروائی کرتے

لاہورہائی کورٹ کا مستعفیٰ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے  حوالے سے اہم فیصلہ Read More »

اب عدلیہ ہی بنیادی حقوق کا تحفظ کر رہی ہے، جناح ہاؤس پر حملے کی مذمت کرتا ہوں، عمران خان

جناح ہاؤس پر حملے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ  اس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی  ، میں نے اس کی پہلے بھی مذمت کی اور اب بھی کرتاہوں ۔ ہر پاکستان اس واقعے کی مذمت کرتا ہے۔ خوف کے ماحول میں ملک نہیں چل سکتا، پی ڈی ایم کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے صرف ملک کی بدنامی ہوئی۔  یہ 7 ہزار لوگوں کو پکڑ کر خود پھنس گئے ہیں۔  جس جماعت کا ووٹ بینک ہو اسے  ہرایا نہیں جاسکتا۔

اب عدلیہ ہی بنیادی حقوق کا تحفظ کر رہی ہے، جناح ہاؤس پر حملے کی مذمت کرتا ہوں، عمران خان Read More »

عمران خان کو نو مئی کو ہونے والے پُرتشدد واقعات کی مذمت کرنی چاہیئے، صدر مملکت

رضا ربانی کی جانب سے فوجی عدالتوں کی مخالفت اور مقدمات کو سول کورٹ میں چلانے کا مطالبہ ایک اچھی روایت ہے ۔ عمران خان کے دور میں  فوجی عدالتیں غلط  تھیں ۔ تاہم، معیاد ختم ہونے کے بعد یہ تمام مقدمات سول عدالتوں  میں چلے گئے تھے۔  پارلیمنٹ اور عدالت عظمیٰ کی جانب سے آرمی ایکٹ کے کچھ فیصلوں ختم کیا لیکن سیاست دانوں کو  اس قانون کے  تحت مقدمات کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

عمران خان کو نو مئی کو ہونے والے پُرتشدد واقعات کی مذمت کرنی چاہیئے، صدر مملکت Read More »

مردم شماری کے نام پر سندھ کے  ساتھ مذاق کیا جارہا ہے، وزیر اعلی سندھ

ان کا کہنا تھا کہ کیا مردم شماری کے نام پر ہم سے مذاق کیا جارہا ہے، ہماری آبادی زیادہ ہے لیکن اسے کم کیوں گنا جارہاہے؟   اس حوالے سے متعدد شکایات آرہی ہیں، جب کہ کچھ اضلاع میں تو گنتی ہی نہیں  کی گئی ہے۔

مردم شماری کے نام پر سندھ کے  ساتھ مذاق کیا جارہا ہے، وزیر اعلی سندھ Read More »

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ڈیجیٹیل سفارت کاری میں اہم اقدام، پورٹل کا افتتاح

پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آن لائن معیاری معلومات پر مشتمل یہ نظام پاکستانی خارجہ پالیسی کے اہداف اور عوامی سفارت کاری پر دور رس اثرات مرتب کرے گا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ڈیجیٹیل سفارت کاری میں اہم اقدام، پورٹل کا افتتاح Read More »

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کو بہتر پبلک ٹرانپسورٹ فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، شرجیل میمن

سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سندھ کے عوام کو پُرسکون اور آرام دہ پبلک ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں انہوں نے تمام شہروں اور اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ سروسز کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ صوبائی حکام کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کو بہتر پبلک ٹرانپسورٹ فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، شرجیل میمن Read More »

قوم کی توہین کرنے والوں کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف

آرمی چیف نے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جُھومر ہیں جن سے آخرت میں اعلیٰ مقام کا وعدہ کیا گیا ہے، پاکستانی عوام کے دلوں میں شہدا کا عظیم مقام ہمیشہ قائم رہے گا۔ ریاستِ پاکستان اور مسلح افواج تمام شہدا اور ان کے اہل خانہ کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں اور مستقل طور پر ان کی عظیم قربانیوں کو انتہائی عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

قوم کی توہین کرنے والوں کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف Read More »

حکومتِ سندھ کا ایک اور قابل تحسین اقدام، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی ہدایت

شرجیل انعام میمن کی جانب سے صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکریٹری امیت دیوو کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کمی کے لیے اقدمات کریں اور کرایوں میں کمی نہ کرنے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

حکومتِ سندھ کا ایک اور قابل تحسین اقدام، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی ہدایت Read More »

پولیس گھر کا محاصرہ کر چکی، شاید یہ گرفتاری سے قبل آخری ٹوئٹ ہو: عمران خان

پنجاب پولیس کی جانب سے زمان پارک کو جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں  اس بابت پولیس کا کہنا ہے کہ راستے پی ٹی آئی کارکنوں کو عمران خان کی رہائش گاہ جانے سے روکنے کے لیے بند کیے گئے ہیں۔

پولیس گھر کا محاصرہ کر چکی، شاید یہ گرفتاری سے قبل آخری ٹوئٹ ہو: عمران خان Read More »