پاکستان

کپتان کی ایک اور اہم وکٹ گر گئی، اسد عمر تمام پارٹی عہدوں سے مستعفی

اسد عمر نے مستعفی ٰ ہونے کے لیے کسی قسم کی دباؤ کی تردید کی اور ملک  بھر کی جیلوں میں اسیر بے گنا ہ کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  مجھ پر درج کی گئی ایف آئی آر میں لکھا ہوا تھا کہ میں شیریں مزاری اور شفقت محمود کے ہمرا ہ ڈنڈو ں سے لیس حملہ کرنے جارہے تھے، جب کہ اس وقت میں گھر پر بیٹھ کر ٹی وی دیکھ رہا تھا۔  جن لوگوں نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کیا ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں  ہے۔

کپتان کی ایک اور اہم وکٹ گر گئی، اسد عمر تمام پارٹی عہدوں سے مستعفی Read More »

عمران خان کا “بااختیار لوگوں” سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

عمران خان نے قوم سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ  کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کا منصوبہ پہلے سے ہی بنا ہوا تھا۔ اور اسی منصوبے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ، کارکنان کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے ہمدردوں  پر بھی تشد د کیا جارہا ہے۔ اگر اس منصوبے کی تفتیش کی جائے تو سب کچھ ثابت ہوجائے گا۔

عمران خان کا “بااختیار لوگوں” سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان Read More »

فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے افراد کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوگا

خیبر پختوا  حکومت کا کہنا ہے کہ مردا ن میں کرنل شیر خان شہید اور دیگر شہدا کے مجسموں اور یادگاروں کی بے حرمتی کرنے اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے  مقدمات 6  فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔

فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے افراد کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوگا Read More »

پی ٹی آئی نے منصوبہ بندی کے  ساتھ حملے کیے، کالعدم کرنے پر غور کر رہے ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد میں ذرایع ابلاغ سے گفتگو میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نومئی کو رونما ہونے والے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ تاہم، اس جماعت کو کالعدم کرنے سے متعلق   فیصلہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں  لے کر کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی نے منصوبہ بندی کے  ساتھ حملے کیے، کالعدم کرنے پر غور کر رہے ہیں، وزیر دفاع Read More »

پی ٹی آئی میں زبردستی لوگوں کو بھر کر عمران خان وزیر اعظم بنے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے چیئر مین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کے طرز زندگی پر تو اب بھی کوئی فرق نہیں پڑا اسی طرح پروٹوکول میں گھوم رہے ہیں۔  آپ کی کرپشن کی داستانیں سامنے آرہی ہیں۔  عمران خان آپ شوکت خانم اسپتال کو ملنے والے عطیات کا حساب دیں۔

پی ٹی آئی میں زبردستی لوگوں کو بھر کر عمران خان وزیر اعظم بنے، شرجیل میمن Read More »

نیب کاعمران خان سے القادر ٹرسٹ کوملنے والے عطیات کا ریکارڈ طلب

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں  پیشی کے بعد نیب کے دفتر میں حاضری، جہاں  ان سے القادر  یونیورسٹی کو ملنے والے عطیات کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔  اس موقع پر سابق خاتون اول بھی عمران خان کے ہمراہ تھیں ، تاہم وہ نیب راولپنڈی کے دفتر کے باہر گاڑی میں بیٹھی رہیں۔

نیب کاعمران خان سے القادر ٹرسٹ کوملنے والے عطیات کا ریکارڈ طلب Read More »

  عمران خان کی دہشت گردی کے 8 مقدمات میں ضمانت میں توسیع

آج لاہور ہائی کورٹ کے جج راجا جواد عباس  کی عدالت میں ہنگامہ آرائی  کے 8 مقدمات کی سماعت ہوئی ۔ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل میں کہا کہ جے آئی ٹی  نے لاہور ہائی کور ٹ کے حکم  پر زمان پار ک آئی اور ہمیں شامل تفتیش کی۔ ہمیں سیکیوریٹی خدشات لاحق تھے  اسی وجہ سے لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی تھی۔  ایسا نہیں ہے کہ ہم ان کیسز کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔

  عمران خان کی دہشت گردی کے 8 مقدمات میں ضمانت میں توسیع Read More »

چیف آف آرمی اسٹاف کا25 مئی کو ”یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان “ منانے کا اعلان

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں تقریبِ تقسیم اعزازات ہوئی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرنے آپریشنز کے دوران بہادری اور قوم کے لئے شاندار خدمات پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔

چیف آف آرمی اسٹاف کا25 مئی کو ”یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان “ منانے کا اعلان Read More »

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر آزاد جموں و کشمیر پہنچ گئے

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  ایک ایسے وقت میں جب ہندوستان جی ٹوئنٹی کا اجلاس مقبوضہ کشمیر میں کروارہا ہے، مجھے آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کی دعوت دی گئی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر نے مجھے ضلع باغ میں احتجاجی جلسے کی بھی دعوت دی ہے.

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر آزاد جموں و کشمیر پہنچ گئے Read More »

کوئی مجرم بچے گا نہیں اور کسی بے گناہ کو سزا نہیں ہوگی، وزیر اعظم شہباز شریف

اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ و دیگر سرکاری  اور سیکیوریٹی حکام نے شرکت کی ، جس میں آڈیو لیکس کا معاملہ بھی زیر غور آگیا اس بابت وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد یہ سارا معاملہ واضح ہوجائے گا۔ وزیر قانون نے کہا کہ اعلیٰ عدالتوں پر عوام کا اعتماد اہمیت کا حامل ہے اور جب بات ججوں کی ساکھ پر آئے تو سوال پیدا ہوتا ہے۔

کوئی مجرم بچے گا نہیں اور کسی بے گناہ کو سزا نہیں ہوگی، وزیر اعظم شہباز شریف Read More »