اہم ترین

لاہورہائی کورٹ کا مستعفیٰ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے  حوالے سے اہم فیصلہ

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 72 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ ریاض فتیانہ اوردیگر  اراکین نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ ان کے استعفے منظور نہ کیے جائیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئےالیکشن کمیشن اور  اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی ہدایت کی ہے  وہ تمام ارکان کا موقف دوبارہ سن کر فیصلہ کریں۔

پاکستان