اہم ترین

ایران میں تبدیلی: اعتدال پسند مسعود پزشکیان صدر منتخب

اپنے خیالات کی وجہ سے اعتدال پسند سمجھے جانے والے ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایران کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

ایران کے صدر ابراہیم رئِیسی مئی میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ جس کے بعد 28 جون کو ایران کے صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ہوا تھا جس میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ 50 فی صد ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا۔

جس کے بعد صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی کے درمیان ہوا تھا۔

ایران کی الیکشن اتھارٹی نے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسعود پزشکیان 53.7 فیصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جب کہ ان کے مد مقابل امیدوار اور قدامت پسند سیاسی رہنما سعید جلیلی کو 44.3 فیصد ووٹ ملے۔

ماہر امراض قلب مسعود پزشکیان 2001 ء سے 2005 تک اس وقت کے ایرانی صدر محمد خاتمی کے دور میں وزیر صحت بھی رہے ہیں۔

صدارتی انتخاب میں کامیابی کے اعلان کے بعد اپنے پہلے خطاب میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم تمام ایرانیوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے۔ملک کی ترقی کے لیے وہ اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

پاکستان