اہم ترین

جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر مبینہ افغان شہریوں کا دھاوا

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں مبینہ افغان شہریوں کے ایک جتھے نے پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بول دیا۔

جرمن ویب سائیٹ ڈی ڈبلیو کے مطابق 20 جولائی ہفتے کے روز فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر 8 سے 10 افراد پر مشتمل جتھے نے احتجاج شروع کردیا۔ مظاہرین میں شامل کئی افراد افغان قومی پرچم بھی لیے ہوئے تھے۔

احتجاج کے دوران ایک شخص نے قونصل خانے کے احاطے میں نصب ایک آہنی پول پر چڑھ کر اس پر لہرانے والا پاکستانی پرچم بھی اتار لیا۔ مظاہرین نے قونصل خانے کی عمارت پر پتھراؤ کرنے کی کوشش بھی کی۔

احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقامی سطح پر اب تک کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی ۔

پاکستان نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انتہا پسندوں کے ایک گروہ کی طرف سے فرینکفرٹ میں اپنے قونصل خانے پر کیے گئے حملے اور پاکستانی قونصل خانے کی سکیورٹی میں ناکامی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

پاکستان