اہم ترین

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آئی ایس آئی کے نئے سربراہ مقرر

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ملک کی سب سے بڑی خفیہ انٹیلی جنس ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس ایجنسی (آئی ایس آئی )کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری بینا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نوید انجم کی جگہ اب لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آئی ایس آئی کے نئے سربراہ ہوں گے۔ وہ 30 ستمبر سے اپنے عہدے کا چارج سبنھالیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم کا تعلق 12 بلوچ رجمنٹ سے ہے اور وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے 80 لانگ کورس کے گریجویٹ ہیں۔ بحیثیت ڈٖی جی آئی ایس آئی تقرری سے پہلے وہ ایڈجوٹینٹ جنرل کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

نئے ڈی جی آئی ایس آئی بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پاکستان